میر DS-160مکمل کریں

اس صفحہ پر:


عمومی جائزہ

ہر درخواست دہندہ کے پاس، بشمول بچوں کے، اپنی DS-160 ویزا درخواست ہونی چاہئے۔ امریکی سفارت خانے یا قونصل خانےمیں انٹرویو سے پہلے DS-160 مکمل اور آن لائن جمع ہونی چاہئے۔ اپنا انٹرویو بک کرنے کے لئے DS-160 کے توثیقی صفحہ پر مذکور بارکوڈ نمبر مطلوب ہوتا ہے۔ فارم DS-160 کا آن لائن جمع کیا جانا لازمی ہے۔ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ ہاتھ سے لکھی ہوئی یا ٹائپ کی ہوئی درخواستیں قبول نہيں کرے گا اور فارم DS-160 کے توثیقی صفحہ کے بغیر آپ اپنے انٹرویو میں شریک ہونے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

جب آپ اپنی DS-160 پر الیکٹرانک دستخط کرتے ہیں، تو آپ اس بات کی توثیق کر رہے ہوتے ہيں کہ وہ تمام معلومات جو اس میں درج ہیں صحیح اور درست ہیں۔ کسی بھی حقیقت کی غلط بیانی آپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے سے روک سکتی ہے۔ برائے کرم دوبارہ چیک کریں کہ آپ کے تمام جوابات بالکل درست ہیں اور یہ کہ ہر سوال کا مکمل جواب دیا گیا ہے۔

نوٹ: DS-160 کو مکمل کرنے سے متعلق کسی بھی طرح کا استفسار درج ذیل ویب سائٹ سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس کارروائی سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے یا رہنمائی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

فارم DS-160کو مکمل کرنے کے لئے رہنما اصول

نان امیگرنٹ ویزا درخواست کارروائی پر نظر ثانی کرنے کے بعد اپنا فارم DS-160 مکمل اور جمع کریں۔ امریکی سفارت خانےیا قونصل خانےمیں کسی انٹرویو کا وقت مقرر کرنے سے پہلے آپ کے لئے ضروری ہے کہ اپنی DS-160 درخواست آن لائن جمع کریں۔

  • وہ سفارت خانہ یا قونصل خانہ جسے آپ فارم DS-160 کے شروع میں منتخب کرتے ہیں اسی سفارت خانےیا قونصل خانے پر آپ اپنے انٹرویوکی اپوائنٹمنٹ مقرر کريں۔
  • صرف انگریزی زبان کے حروف استعمال کرتے ہوئے تمام سوالوں کے جوابات انگریزی میں ہونے ضروری ہیں، سوائے اس کے کہ آپ کو اپنا پورا نام اپنے قومی حروف تہجی میں فراہم کرنے کو کہا جائے۔
  • DS-160 کارروائی کے جزو کے طور پر گزشتہ چھ مہینے کے اندر کا لیا ہوا فوٹوگراف اپلوڈ کرنا آپ سے مطلوب ہے۔ ایک عمدہ فوٹوگراف لینے اور اسے جمع کرنے سے متعلق مفصل رہنما اصول امریکی اسٹیٹ محکمہ کی ویب سائٹ پر یہاں موجود ہیں۔
  • اگر آپ 20 منٹ سے زیادہ تک اس درخواست سے متعلق کارروائی روک دیتے ہیں، تو آپ کے سیشن کی میعاد ختم ہو جائے گی۔ آپ کو نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا، جب تک کہ آپ نے اپنے کمپیوٹر میں موجود ایک فائل میں اپنی درخواست آئی ڈی نمبر ریکارڈ نہ کرلیا ہو یا اپنی درخواست کو محفوظ نہ کرلیا ہو۔ صفحہ کے داہنے جانب اوپر دیا گیا اپنی درخواست نمبر لکھ لیں۔ اگر آپ کو اپنی درخواست جمع کرنے سے پہلے برا‎‎‎ؤزر کو بند کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، تو اپنی درخواست کو جاری رکھنے کے لئے آپ کو اس درخواست آئی ڈی کی ضرورت پڑے گی۔
  • مکمل شدہ فارم DS-160۔ درخواست فارم ایک الفا عددی بارکوڈ توثیقی صفحہ تیار کرے گا۔ اس صفحہ کو پرنٹ کریں۔ امریکی سفارت خانےیا قونصل خانےمیں انٹرویو کے لئے پرنٹ کیا ہوا توثیقی صفحہ مطلوب ہے۔
  • جب آپ نے بارکوڈ توثیقی صفحہ پرنٹ کرلیا، تو اپنے ویب براؤزر پر "پیچھے" بٹن دبائیں اور پھر DS-160 کی متبادل نقل خود کو ای میل کریں۔ ای میل کی ہوئی فائل پی ڈی ایف شکل میں ہو جائے گی، جسے دیکھنے یا پرنٹ کرنے کے لئے اڈوب ایکروبیٹ کی ضرورت پڑے گی۔

اہم نوٹ:پروسیسنگ کے وقت کو کم کرنے اور اپنے ویزا انٹرویو کی تاریخ پر کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے، براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا DS-160 درخواست فارم 12 ماہ کے دوران مکمل اور آن لائن جمع کیا گیا ہے. DS-160 فارم نمبر (AA سے شروع ہونے والا بارکوڈ نمبر) آپ کے پروفائل میں موجود ہونا ضروری ہے اور آپ کی اپوائنٹمنٹ سے 72 گھنٹے قبل آپ کے اپوائنٹمنٹ کنفرمیشن لیٹر پر پرنٹ کردہ DS-160 فارم نمبر سے میچ کرنا ضروری ہے۔ اگر DS-160 فارم نمبر جو آپ انٹرویو کے دن پیش کرتے ہیں وہ آپ کے اپوائنٹمنٹ لیٹر پر DS-160 فارم نمبر سے میچ نہیں کرتا ہے تو ، آپ کی اپوائنٹمنٹ منسوخ ہوسکتی ہے ، اور آپ کو اپنی درخواست جاری رکھنے کے لئے سفارت خانے [قونصل خانے] میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر آپ کو واپس بھیج دیا جاتا ہے تو ، آپ کو نئی اپوائنٹمنٹ لینے کی ضرورت ہوگی۔

مزید معلومات

DS-160 کو مکمل کرنے سے متعلق کسی بھی طرح کا استفسار درج ذیل ویب سائٹ سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس کارروائی سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے یا رہنمائی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

فارم DS-160 آن لائن یہاں دستیاب ہے۔