بینک اور ادائیگی کے طریقے/میری ویزا فیس ادا کریں

اس صفحہ پر:

عمومی جائزہ

اپنی یو ایس ویزا درخواست کو شروع کرنے کے لئے زیادہ تر درخواست دہند، بشمول بچوں کو مشین ریڈیبل ویزا (ایم آر وی) فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔ یو ایس حکومت کے ذریعہ جو فیس لازمی قرار دی گئی ہے وہ ویزا پروسیسنگ فیس ہے جو بہر صورت قابل ادا ہے، خواہ آپ کا ویزا جاری ہو یا نہ ہو۔

ایم آر وی فیس نا قابل واپسی اور ناقابل منتقلی ہے۔ درخواست دہندگان کو اپنی درخواست داخل کرنے سے پہلے یہ طے کرنا چاہئے کہ انہیں یو ایس کا سفر کرنا ہے یا نہیں۔

ایسے افراد جنہیں ویزا کی ضرورت نہیں پڑ سکتی ہے، ان کی مثالیں حسب ذیل، لیکن ان تک محدود نہیں ہیں:

  • اگر آپ سرکاری سفر کے مقصد سے اے یا جی ویزا کے لئے درخواست دے رہے ہیں تو آپ کو ایم آر وی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے
  • اگر آپ یو ایس حکومت کے ذریعہ اسپانسرڈ پروگرام (جی-1، جی-2، جی-3، جی-7 سے شروع ہونے والے پروگرام) میں شرکت کرنے کے مقصد سے جے ویزا کے لئے درخواست دے رہے ہیں تو آپ کو ایم آر وی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے
  • اگر مجوزہ سفر کے مقصد کے لئے آپ کے پاس پہلے سے ہی ویزا موجود ہے تو آپ کو ویزا کی ضرورت نہیں پڑ سکتی ہے۔
  • اگر آپ کینیڈا یا برموڈا کے شہری ہیں (لیکن اے، ای، جی، کے یا وی ویزا زمرہ کے لئے درخواست نہیں دے رہے ہیں) تو آپ کو ویزا کی ضرورت نہیں پڑ سکتی ہے

اگر آپ کو ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے تو برائے مہربانی نیچے دی گئی ادائیگی سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔ قبل اس کے کہ درخواست دہندگان کو انٹرویو کے لئے ملاقات طے کرنے کی اجازت دی جائے ان کے لئے لازمی ہے کہ کامیاب طریقہ سے ادائیگی کر دیں۔ ایسے درخواست دہندگان جو اپنے ویزا زمرہ کے لئے موزون فیس ادا نہیں کرتے انہیں انٹرویو طے کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔

ایک بار جب ابتدائی انٹرویو طے ہو جاتی ہے تو درخواست دہندگان کے لئے اپنی ملاقات کے وقت میں تبدیلی کر سکنے کے مواقع کی تعداد کو محدود کر دیا جاتا ہے۔ اگر آپ نے اپنی طے شدہ ملاقات کے وقت کی تعمیل نہیں کی تو آپ کو ایک اور انٹرویو طے کرنے کے لئے دوبارہ ای آر وی فیس ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ برائے مہربانی منصوبہ بندی اس اعتبار سے کریں کہ آپ کو اضافی ویزا درخواست فیس ادا نہ کرنا پڑے۔ ویزا درخواست فیس ناقابل واپسی ہیں۔

یاد رکھیں: درخواست دہندگان کے لئے اپنی ملاقات کو دوبارہ طے کرنے کے موقع کی تعداد محدود ہوتی ہے۔ برائے مہربانی منصوبہ بندی اس اعتبار سے کریں کہ آپ کو اضافی ویزا درخواست فیس ادا نہ کرنا پڑے۔ ویزا درخواست فیس ناقابل واپسی ہیں۔

ایشوئینس فیس ﴿ریسیپروسیٹی فیس﴾

آپ کی شہریت اور جس قسم کے ویزا کے لئے آپ درخواست دے رہے ہیں، اس کے اعتبار سے آپ کو ویزا ایشوئینس فیس یا "ریسیپروسیٹی" فیس ادا کرنے کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ فیس ایم آر وی فیس نہیں ہے اور اس کا استعمال کوئی ملاقات طے کرنے کے لئے نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے سابق ویزا کی تجدید کر رہے ہیں اور اپنی درخواست ڈراپ باکس چینل کے ذریعہ جمع کر رہے ہیں تو یہ یقینی بنا لیں کہ آپ نے ریسیپروسیٹی فیس پیشگی ادا کر دی ہے۔ اگر آپ انٹرویو کے لئے ملاقات طے کر رہے ہیں تو ریسیپروسیٹی فیس پیشگی ادا نہ کریں؛ یہ فیس یو ایس امبیسی/قونصلیٹ جنرل کے قونصلر سیکشن میں آپ کے انٹر ویو کے وقت ادا کی جانی چاہئے۔

برائے مہربانی قابل ادا ریسیپروسیٹی فیس کی رقم جاننے کے لئے اس صفحہ پر کلک کریں۔

ویزا فیس ادا کرنے سے متعلق ہدایات

پاکستان میں آپ پاکستان کے کسی بھی ملحق بینک کی شاخ میں ویزا فیس شخصی طور پر ادا کر سکتے ہیں۔ آپ کو سب سے پہلے ملاقاتی سائٹ پر رجسٹر کرنا ہوگی اور پیمنٹ آپشنز تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اپنی ملاقات طے کریں آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔ مراحل کے لئے ذیل میں دیکھیں۔ اگر آپ درخواست دہندگان کے ایک گروپ کے لئے ادا کر رہے ہیں تو برائے مہربانی گروپ اپوائنمنٹ صفحہ پر جائیں۔

مرحلہ 1

ہمارے آن لائن ایپلیکینٹ سسٹم میں لاگ ان کریں اور ایک پروفائل بنائیں۔ اس سے یہ یقینی ہوگا کہ موزون رقم ادا کی گئی اور بروقت فعال ہوئی ہے۔ قدر امریکی ڈالر ﴿یوایس ڈی﴾ میں دکھائی جاتی ہیں، تاہم فیس پاکستانی روپے ﴿پی کے آر﴾ میں قابل ادا ہوتی ہے۔ اس صفحہ پر مختلف ویزا درخواست فیس کے بارے میں مزید معلومات دستیاب ہیں۔

مرحلہ 2

اپنی سکرین کی بائیں جانب موجود میری ملاقات طے کریں آپشن پر کلک کریں۔ ویزا کی قسم، پوسٹ، ویزا زمرہ اور ویزا کلاس کے بارے میں اقدامات مکمل کریں۔

مرحلہ 3

جب آپ پیمنٹ سکرین پر پہنچ جائیں تو پیمنٹ آپشن پر کلک کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے کیش ایٹ بینک سیکشن ملاحظہ کریں۔

پاکستاانی روپے میں رقم یو ایس ڈپارٹمنٹ آف سٹیٹ سے منظور شدہ قونصلر کرنسی زر مبادلہ پر منحصر ہوتی ہے۔ جو درخواست دہندگان اپنی ویزا کی قسم کے لئے موزون فیس ادا نہیں کرتے انہیں ملاقات طے کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔
مرحلہ 4

ویزا فیس ادا کریں۔ جب آپ ویزا فیس ادا کرتے ہیں تو آپ منظور کرتے ہیں کہ یہ درخواست پر تعمیل شروع کرنے کے لئے مطلوب لازمی پیشگی ایپلیکیشن پروسیسنگ فیس ہے۔ اس سے درخواست دہندہ کے ساتھ کسی معاہدہ کا وجود ثابت نہیں ہوتا اور نا ہی یہ کامیاب درخواست کی گارنٹی دیتی ہے۔ اس درخواست کے نتائج سے قطع نظر فیس کی واپسی ممکن نہیں ہے۔

مرحلہ 5

اپنے ریکارڈ کے لئے بینک کی رسید محفوظ رکھیں۔ اگر یہ کھو جائے تو دوسری جاری نہیں کی جا سکتی۔ اپنی ویزا ملاقات طے کرنے کے لئے آپ کو بینک رسید کا نمبر کی ضرورت پڑے گی۔

مرحلہ 6

ویزا فیس ادا کر دینے کے بعد آپ اگلے کاروباری دن 11:00 بجے صبح کے بعد اپنا انٹر ویو طے کر سکتے ہیں۔ اپنے پروفائل میں لاگ ان کریں اور اپنے رسید نمبر کے ساتھ اپنی ملاقات طے کرنے کے مراحل مکمل کریں۔

فیس ادائیگی کے اختیارات

الائیڈ بینک میں نقد

آپ نن امیگرینٹ ویزا ﴿این آئی وی﴾ درخواست فیس نقد کی شکل میں کسی بھی الائیڈ بینک کی شاخ میں ادا کر سکتے ہیں۔ چیک قبول نہیں کیا جاتا ہے۔ ادائیگی کے لئے شناخت کے مقصد سے آپ اپنا پاسپورٹ ضرور ساتھ لائیں

  1. بینک جانے سے پہلے آپ قابل نفاذ یو ایس ویزا ڈپوزٹ سلپ ﴿آپ کے پروفائل میں لاگ ان کرنے کے بعد دستیاب﴾ کو ضرور پرنٹ کر لیں اور ساتھ لے جائیں۔ ایک ہی ڈپازٹ سلپ کی متعدد کاپیاں پرنٹ نہ کریں۔ اگر آپ ڈپازٹ سلپ اس دن سے پہلے پرنٹ کر لیتے ہیں جب آپ نے ادائیگی کرنے کا ارادہ کیا ہے تو ڈپازٹ سلپ پر سلپ پر اکسپائریشن کی تاریخ کا نوٹ لے لیں۔ اگر آپ کی ادائیگی کے لئے سلپ کا استعمال کئے جانے سے پہلے اکسپائریشن تاریخ گزر جاتی ہے تو ویب سائٹ پر واپس جائیں اور ایک نیا ڈپازٹ سلپ بنانے کے لئے مناسب لنک پر کلک کریں۔ الائیڈ بینک اکسپائر شدہ ڈپازٹ سلپ کی بنیاد پر پیمنٹ قبول نہیں کرے گا۔
  2. جب آپ اپنی فیس ادا کریں تو ڈپازٹ سلپ بینک میں ساتھ لے جائیں۔ چیک قبول نہیں کیا جاتا ہے۔ ادائیگی کے لئے شناخت کے مقصد سے آپ اپنا پاسپورٹ ضرور ساتھ لائیں۔
  3. یقینی کر لیں کہ آپ ڈپازٹ سلپ پر مذکور درج رقم ادا کر رہے ہیں۔ آپ کی ادائیگی موصول کرنے کے بعد کیشیئر آپ کو ایک رسید دے گا۔ اپنے ریکارڈ کے لئے بینک کی رسید محفوظ رکھیں۔ اگر یہ کھو جائے تو دوسری جاری نہیں کی جا سکتی۔ اپنی ویزا ملاقات طے کرنے کے لئے آپ کو بینک رسید کے نمبر کی ضرورت پڑے گی۔

اپنا انٹرویو طے کریں

خواہ آپ اپنی ملاقات آن لائن طے کریں یا کال سنٹر سے رابطہ کریں، آپ کو اپنے بینک کی رسید پر درج رسید نمبر کی ضرورت پڑیگی۔ ذیل میں موجود مثال دیکھیں، جسے سرخ دائرے سے گھیرا گیا ہے۔

بینک کی رسید

Bank Reciept

ملحق بینک میں نقد
ویزا ایپلیکیشن فی پیمنٹ پروسیسنگ ٹائم لائن – ڈی ایف سی سی بینک میں نقد
ادائیگی کا وقت انٹرویو بکنگ
مقامی وقت سے 5 بجے شام سے پہلے ادا کریں مقامی وقت کے اعتبار سے 11 بجے صبح اگلے کام کے دن۔
مثال: اگر آپ سوموار کے روز 5 بجے شام سے پہلے ادائیگی کرتے ہیں، تو آپ کی رسید منگل کو 11 بجے صبح کے بعد فعال ہو جائے گی۔
مقامی وقت سے 5 بجے شام کے بعد ادا کریں مقامی وقت کے اعتبار سے 11 بجے صبح اگلے کام کے دن اور ایک دن اضافی۔
مثال: اگر آپ سوموار کے روز 5 بجے شام کے بعد ادائیگی کرتے ہیں، تو آپ کی رسید بدھ کو 11 بجے صبح کے بعد فعال ہو جائے گی۔