221(جی) دستاویزات جمع کرنا

اس صفحہ پر:

عمومی جائزہ

امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ ممکن ہے آپ کو 221(جی) مراسلت بھیجے جس کی رو سے آپ کو اپنی ویزا درخواست سے متعلق اضافی دستاویزات یا معلومات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہو۔ جب تک آپ وہ دستاویزات جمع نہیں کرتے آپ کی درخواست سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں روک لی جائے گی۔

221(جی) مراسلت میں مطلوب معلومات اور دستاویزات 221(جی) مراسلت موصول ہونے کی تاریخ سے ایک سال کے اندر نزدیکی کلکشن سنٹر پر جمع ہوجانی چاہئیں۔ مطلوبہ معلومات اگر ایک سال کے اندر جمع نہیں کی گئیں تو آپ کی ویزا درخواست رد ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد آپ کو ویزا درخواست کا مرحلہ آگے بڑھانے کے لئے ویزا کی نئی درخواست دینا ہوگی اور جملہ رقوم کی ادائیگی بھی آپ کے ذمہ ہوگی۔

221(جی) دستاویزات کیسے جمع کریں

مرحلہ 1

دستاویز جمع کرنے کی مراسلت پرنٹ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ 2 کاپیاں پرنٹ کریں۔ چیک لسٹ کو دستی طور پر مکمل کریں۔.

مرحلہ 2

نزدیکی کلکشن سنٹر. پر جائیں۔ اپنی 221(جی) جمع سلپ، سفارت خانہ یا قونصل خانہ کے ذریعہ دی گئی 221(جی) مراسلت اور 221(جی) مراسلت میں مطلوبہ دستاویزات لے لیں.

مرحلہ 3

اپنے دستاویزات اور 221(جی) جمع سلپ کلکشن سنٹر. پر ڈال دیں۔ کلکشن سنٹر آپ کے رکارڈ کے لئے 221(جی) کی جمع سلپ پر قبولیت کی مہر لگائے گا.

مرحلہ 4

کلکشن سنٹر آپ کے دستاویزات کو سفارت خانہ یا قونصل خانہ ارسال کردیتا ہے.

مرحلہ 5

کلکشن سنٹر آپ کے دستاویزات اور پاسپورٹ آپ کے ذریعہ منتخبہ ڈاکیومنٹ ڈیلوری پک آپ کے مقام کو واپس کردیتا ہے۔ اگر جاری کیا گیا تو آپ کے پاسپورٹ پر ہی آپ کا ویزا لگا ہوگا۔ ممکن ہے آپ کو ایک نئی 221(جی) مراسلت موصول ہو.