معلومات برائے امیگرنٹ ویزا

اس صفحہ پر:


عمومی جائزہ

اگر کوئی شخص ریاست ہائے متحدہ ہجرت کرنا چاہتا ہو، تو عموما اس کے پاس امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے سے پہلے امریکی شہریت اور امیگریشن خدمات (USCIS) کے ذریعہ منظور شدہ عرضی ہونا لازمی ہے۔ عرضی یا تو ایک اہل رشتہ دار یا ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں USCIS آفس میں ممکنہ ملازمت دہندہ کی جانب سے دائر کی گئی ہو۔ امیگرنٹ عرضی دائر کرنے سے متعلق مخصوص معلومات USCIS کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ کوئی فرد جس کے پاس منظور شدہ عرضی اور ایسی ترجیحی تاریخ ہو جو کارروائی کے لئے حالیہ ہو (جب قابل اطلاق ہو) امیگرنٹ ویزا یا K نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے کا اہل ہے۔

درخواستیں

15 اگست، 2011 سے لاگو، وہ درخواست گزار افراد جو پاکستان میں رہ رہے ہوں، جہاں USCIS کے پاس عوامی کاؤنٹر موجود نہيں ہے، ان کے لئے لازم ہے کہ وہ USCIS شکاگو لاک باکس کو ای میل کے ذریعہ اپنے فارم I-130 دائر کریں۔ وہ فارم I-130 جنہیں بیرون ملک واقع امریکی سفارت خانے یا قونصل خانےمیں اچھے طریقے سے دائر کیا گیا ہو جہاں USCIS 15 اگست، 2011 سے پہلے تک موجود نہ ہو، اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے۔

مستقل میل ترسیل کے لئے USCIS شکاگو لاک باکس کے پتے:
USCIS
پوسٹ آفس باکس 804625
شکاگو، آئی ایل 60680-4107

ایکسپریس میل اور کوریئر ترسیل کے لئے USCIS شکاگو لاک باکس کا پتہ:
USCIS
Attn: I-130
`131 ساؤتھ ڈیئر بورن- تیسری منزل
شکاگو، آئی ایل 60603-5517

USCIS شکاگو لاک باکس کے ساتھ فارم I-130 دائر کرنے کے طریقہ سے متعلق اضافی معلومات کے لئے، USCIS کی ویب سائٹ http://www.uscis.gov دیکھیں یا ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں 1-800-375-5283 پر ٹیلی فون کے ذریعہ USCIS سے رابطہ کریں۔

USCIS امیگرنٹ فیس

دسمبر، 2016 سے لاگو، ایسے تمام افراد جنہیں بیرون ملک امیگرنٹ ویزے جاری کئے گئے ہیں، ان کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرنے سے پہلے USCIS امیگرنٹ فیس 220 امریکی ڈالر ادا کرنا لازمی ہے۔ یہ فیس امیگرنٹ ویزا جاری کئے جانے کے بعد ادا کی جاتی ہے۔ وہ درخواست دہندگان جنہیں ویزے جاری کر دیئے گئے ہوں، اپنے ویزا پیکٹ میں ایک معلوماتی شیٹ وصول کریں گے جس میں فیس ادا کرنے کی کارروائی کا واضح طور سے ذکر ہوگا۔ صرف ممکنہ یا متبنی والدین جن کا بچہ (بچے) جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں خواہ یتیمی ہیگ عمل کے تحت داخل ہو رہے ہوں، عراقی اور افغانستانی مخصوص مہاجرین جو امریکی حکومت کے ذریعہ ملازم بنا لئے گئے ہیں، لوٹ رہے باشندے، اور وہ افراد جنہيں K ویزے جاری کئے گئے ہیں، نئی فیس سے مستثنی ہیں۔ ذیل میں مذکور USCIS ویب سائٹ پر نئی فیس، بشمول USCIS کے لئے رابطہ معلومات، اگر مزید سوالات ہوں، سے متعلق مزید تفصیلات دستیاب ہیں: www.USCIS.gov/immigrantfee۔

طبی ضروریات

تمام درخواست دہندگان کو سفارت خانے کی جانب سے منظور شدہ پینل فزیشن کے ذریعہ طبی جانچ سے گزرنا ہوگا۔ طبی جانچ سے متعلق معلومات یہاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آپ کو این وی سی یا سفارت خانے کی جانب سے اپنے طبی جانچ کے لئے اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے کے تعلق سے ہدایات موصول ہوں گی۔ ان ہدایات کے موصول ہونے سے پہلے اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے کی کوشش نہ کریں۔

امریکی سفارت خانے کی اپوائنٹمنٹ

تمام امیگرنٹ اور منگیتر ویزا درخواستیں اسلام آباد واقع امریکی سفارت خانےکے ذریعہ نمٹائی جائیں گی۔ جب آپ کو نیشنل ویزا سنٹر، کنٹکی قونصلر سنٹر یا سفارت خانے کے امیگریشن ویزا یونٹ کی جانب سے اپوائنٹمنٹ کے لئے وقت دے دیا گیا ہو، تو برائے کرم اپنے مقررہ انٹرویو کی تاریخ اور وقت پر اسلام آباد واقع اس قونصلر سیکشن پر حاضر ہونے کو یقینی بنائيں۔ برائے کرم امریکی سفارت خانےسے متعلق سیکورٹی پابندیاں پڑھ لیں جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ آپ انٹرویو میں اپنے ساتھ کیا لا سکتے ہیں اور کیا نہیں۔ آپ کو چاہئے کہ اپنے ویزا کلاس کے لئے درکار اپوائنٹمنٹ لیٹر اور دستاویزات ساتھ لائيں۔ برائے کرم یاد رکھیں کہ کنبہ کے تمام افراد کے لئے عمر سے قطع نظر انٹرویو کے لئے حاضر ہونا لازمی ہے۔