عمومی سوالات (عمومی سوالات)

اس صفحہ پر:


عمومی سوالات- عام ویزا معلومات

  1. امریکی ویزا کی درخواست دینے کے لئے میرے پاسپورٹ کی میعاد کیا ہونی چاہیے؟
  2. کیا میں ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل ہوں؟
  3. ESTA کی فیس کتنی ہے اور اس کی ادائیگی کسے کرنی ہے؟
  4. اگر میں ESTA کے بغیر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرتا ہوں، تو کیا ہوگا؟
  5. اگر میں تیسرے ملک کا باشندہ ہوں جو پاکستان میں رہ رہا ہے، تو کیا میں پاکستان میں نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دے سکتا ہوں؟
  6. کیا تمام نان امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان کو انٹرویو کے لئے امریکی سفارت خا نے یا قونصل خا نے آنا پڑے گا؟
  7. میرے پاس نان امیگرنٹ ویزا ہے جس کی میعاد جلد ہی ختم ہو جائے گی اور میں اس کی تجدید کرانا چاہوں گا۔ کیا مجھے ویزہ درخواست کے تمام مرحلے سے دوبارہ گزرنا ہوگا؟
  8. میرے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی ہے، لیکن امریکی ویزا ابھی بھی کارآمد ہے۔ کیا مجھے ایک نئے ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے؟
  9. میرے پاس دوہری شہریت ہے۔ ریاست ہائے متحدہ کا سفر کرنے کے لئے مجھے کس پاسپورٹ کا استعمال کرنا چاہئے؟
  10. میں اپنے ویزا کی مدت کیسے بڑھا سکتا ہوں؟
  11. کیا مجھے اپنا ویزا درخواست فارم الیکٹرانک طریقے سے جمع کرنا ضروری ہے؟
  12. "انتظامی کارروائی" کیا ہے؟
  13. میں اپنے ویزا کو کیسے پڑھوں اور سمجھوں؟
  14. ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہتے ہوئے ہی میرے ویزا کی میعاد ختم ہو جائے گی۔ کیا اس میں کوئی مسئلہ ہے؟
  15. جب میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہوں گا تو کیا ہوگا؟
  16. جب میں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے کوچ کیا تو میں نے اپنا I-94 جمع نہیں کیا۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
  17. اپنے DS-160 کو جمع کرنے اور توثیقی صفحہ کو پرنٹ کرنے کے تعلق سے میرے پاس سوالات ہیں۔ مزید معلومات کے لئے میں کہاں جا سکتا ہوں؟
  18. انٹرویو میں مجھے کن دستاویزات کو لانے کی ضرورت ہے؟
  19. میں اپنے رشتہ دار، دوست یا ساتھی کے نان امیگرنٹ ویزا درخواست کی حمایت میں معلومات فراہم کرنا چاہوں گا۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
  20. مجھے جلد ہی سفر کرنا ہے اور میرا پاسپورٹ سفارت خا نے میں ہے۔ کیا میں اپنا پاسپورٹ واپس حاصل کر سکتا ہوں؟
  21. میں اپنے رابطہ معلومات کو کیسے تبدیل کر سکتا ہوں؟
  22. میں ایک فوری اپوائنٹمنٹ کیسے حاصل کروں؟
  23. میں نے اپنا نام تبد يل کر ليا ہے. کیا میرا امریکی ویزا میرے پرانے نام کے ساتھ ابھی بھی قابل استعما ل ہے؟

اوپر واپس جائیں


 

سوال 1۔ امریکی ویزا کی درخواست دینے کے لئے میرے پاسپورٹ کی میعاد کیا ہونی چاہیے؟

آپ کے لئے لازم ہے کہ آپ کے پاس ایسا پاسپورٹ ہو جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرنے کے لئے موزوں ہو اور اس کی میعادریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آپ کے قیام کی مقصودہ مدت کے بعد کم از کم چھ مہینے ہو (جب تک کہ ملک کے مخصوص معاہدے استثناء فراہم نہ کردیں)۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 2۔ ؟کیا میں ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل ہوں؟

آپ ویزا ویور پروگرام کے لئے اہلہیں اگر آپ ویزا ویور پروگرام ملک کے باشندے ہیں، مشین سے پڑھے جانے والا پاسپورٹ کے مالک ہیں، عارضی تجارت یا 90 دنوں سے کم کے دورے کے لئے سفر کر رہے ہیں، پروگرام کی دوسری ضروریات کو پورا کرتے ہیں، اور الیکٹرانک سسٹم فار ٹریول اتھورائزیشن (ESTA) کے ذریعہ اجازت حاصل کر چکے ہیں۔

اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لئے آپ کا ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل ملک کا باشندہ ہونا ضروری ہے۔ ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل ممالک کے مستقل رہائشی افراد ویزا ویور پروگرام کے لئے اس وقت تک اہل نہیں ہو سکتے ہيں جب تک کہ وہ ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل ممالک کے باشندے نہ ہوں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا کوئی بھی سفر کرنے سے پہلے ہم آپ کو ویزا ویور پروگرام کی ویب سائٹ دیکھنے کی گزارش کرتے ہیں تاکہ آپ اس کا تعین کر سکیں کہ آیا آپ ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل ہیں۔ اگر آپ کے پاس گزشتہ ویزا ، بشمول(g) 221 رد ہے، تو آپ ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 3۔ ESTA کی فیس کتنی ہے اور اس کی ادائیگی کسے کرنی ہے؟

ویزا ویور پروگرام کے تحت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرنے والے تمام افراد کے لئے ESTA رجسٹریشن درکار ہے۔ ESTA رجسٹریشن کی فیس 14 امریکی ڈالر ہے۔ ڈیبٹ کارڈ یا درج ذیل کارڈوں میں سے کسی ایک کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن فیس کی ادائیگی کی جا سکتی ہے: ویزا، ماسٹر کارڈ، امریکن ایکسپریس، یا ڈسکور۔ تیسرے فریق (سفر ایجنٹ، کنبہ ممبران، وغیرہ) آپ کے لئے آپ کی ESTA فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ کی درست قسم نہیں ہے۔ اگر ESTA رجسٹریشن رد ہو جاتی ہے، تو فیس محض 4 امریکی ڈالر ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 4۔ اگر میں ESTA کے بغیر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرتا ہوں، تو کیا ہوگا؟

ویزا ویور پروگرام کے تحت سفر کرنے والے افراد جنہوں نے ESTA کے ذریعہ منظوری حاصل نہیں کی ہے، کو چاہئے کہ وہ توقع کریں کہ انہیں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لئے پابند کسی بھی ایئر کیریئر پر سواری کرنے سے روک دیا جائے گا۔ اگر آپ کو سفر کی اجازت دے دی جاتی ہے، تو آپ اس بات کی توقع کر سکتے ہیں کہ آپ کو بڑی تاخیر اور امریکی داخلے کی بندرگاہ (یعنی آمد کے ہوائی اڈہ) میں ممکنہ رکاوٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔ ESTA رجسٹریشن کے پورا ہونے میں عام طور سے صرف چند منٹ لگتے ہیں، اجازت اکثر سکنڈوں میں مل جاتی ہے اور یہ دو سالوں تک کے لئے برقرار ہوتی ہے، جب تک کہ مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد اس دو سالہ مدت کے اندر ہی ختم نہ ہو جائے۔ ان حالات میں، ESTA کی میعاد پاسپورٹ کی میعاد پر منحصر ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 5۔ اگر میں تیسرے ملک کا باشندہ ہوں جو پاکستان میں رہ رہا ہے، تو کیا میں پاکستان میں نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دے سکتا ہوں؟

عام طور سے درخواست دہندگان کو اس بات کی صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اپنی قومیت یا رہائش کے ملک میں درخواست دیں۔ ایک ایسا شخص جو قانونی طور سے پاکستان میں موجود ہے، پاکستان میں ویزا کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ تاہم، درخواست دہندگان کو اس بات کا فیصلہ کرنا چاہئے کہ انہیں درخواست کہاں دینی ہے جس کی بنیاد ان کے گھریلو ضلع میں محض سہولت یا وہاں حاصل کرنے میں تاخیر سے زیادہ پر منحصرہونی چاہیے۔ مثال کے طور پر، ایک چیز سمجھنے کی یہ ہے کہ کس قونصلر ضلع میں درخواست دہندہ مضبوط ترین تعلقات کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔

اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ ویزا جاری کر دیا جائے گا، اور نہ ہی کاروائی مکمل ہونے کے وقت کی کوئی ضمانت ہے۔ اگر اسے رد کر دیا گیا تو درخواست فیس ناقابل ادائیگی ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 6۔ کیا تمام نان امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان کو انٹرویو کے لئے امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ آنا پڑے گا؟

ہاں، زیادہ تر درخواست دہندگان کے لئے۔ انٹرویو کی ضرورت سے صرف چند ہی لوگ مستثنیٰ ہیں۔ درج ذیل درخواست دہندگان کو بذات خود آنے کی ضرورت نہیں ہے:

  • A-1، A-2 (مرکزی حکومت کے کام کے لئے سرکاری مسافرین)، C-2، C-3 (مرکزی حکومت کے اہلکار جنہیں مرکزی حکومت کے کام کے لئے منتقل کیا گیا ہو) یا G-1، G-2، G-3، G-4 (مرکزی حکومت کے اہلکار جو بین الاقوامی تنظیم کے تعلق سے سفر کر رہے ہوں، یا کسی بین الاقوامی تنظیم کا ملازم)

اوپر واپس جائیں


 

سوال 7۔ میرے پاس نان امیگرنٹ ویزا ہے جس کی میعاد جلد ہی ختم ہو جائے گی اور میں اس کی تجدید کرانا چاہوں گا۔ کیا مجھے ویزہ درخواست کے تمام مرحلے سے دوبارہ گزرنا ہوگا؟

ہر نان امیگرنٹ ویزا درخواست کی کارروائی الگ ہے۔ آپ کے لئے ایک عام طریقے پر درخواست دینا لازمی ہے، باوجود اسکے کہ آپ کے پاس پہلے سے ویزا ہے اور آپ کا موجودہ نان امیگرنٹ ویزا اب بھی کارآمد ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 8۔ میرے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی ہے، لیکن امریکی ویزا ابھی بھی کارآمد ہے۔ کیا مجھے ایک نئے ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے؟

نہیں۔ اگر آپ کا ویزا ابھی بھی کارآمد ہے تو جب تک ویزا کارآمد ہے، اسے نقصان نہیں پہنچا ہے، اور آپ کے سفر کے اصل مقصد کے لئے درکار ویزا کی صحیح قسم ہے، آپ اپنے دونوں پاسپورٹز (پرانا اور نیا) کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کر سکتے ہیں۔ (مثال: سیاح ویزا، جب آپ کا اصل مقصد سیاحت ہو)۔ نیز، نام اور ذاتی معلومات دونوں پاسپورٹ میں یکساں ہونی چاہئیں۔ آپ کی قومیت، جیسا کہ نئے پاسپورٹ میں مذکور ہے، وہی ہونی چاہئے جیسا کہ اس پاسپورٹ میں مذکور ہے جس میں ویزا ملا تھا۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 9۔ میرے پاس دوہری شہریت ہے۔ ریاست ہائے متحدہ کا سفر کرنے کے لئے مجھے کس پاسپورٹ کا استعمال کرنا چاہئے؟

اگر آپ کی ایک قومیت امریکی نہیں ہے، تو آپ جس قومیت کو بھی ترجیح دیں اس کا استعمال کرتے ہوئے درخواست دے سکتے ہیں، لیکن آپ کے لئے لازم ہے کہ اپنے درخواست فارم پر امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ کے سامنے تمام قومیتوں کو ظاہر کریں۔ امریکی شہری، حتی کہ دوہری شہریت/ قومیت والے افراد کے لئے بھی لازم ہے کہ وہ امریکی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہوں اور وہاں سے کوچ کریں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 10۔ میں اپنے ویزا کی مدت کیسے بڑھا سکتا ہوں؟

ویزا کی قسم سے قطع نظر، اس کی میعاد کو بڑھایا نہیں جا سکتا ہے۔ آپ کو ایک نئے ویزا کے لئے درخواست دینا لازمی ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 11۔ کیا مجھے اپنا ویزا درخواست فارم الیکٹرانک طریقے سے جمع کرنا ضروری ہے؟

ہاں، آپ کے لئے لازم ہے کہ آپDS-160 کو مکمل کریں اور DS-160 کے توثیقی صفحہ کی ایک پرنٹ کی ہوئی نقل اپنے ساتھ لائیں جب آپ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں اپنے انٹرویو کے لئے جا رہے ہوں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 12۔ "انتظامی کارروائی" کیا ہے؟

بعض ویزا درخواستوں میں مزید ادارہ جاتی کاروائی کی ضرورت پڑتی ہے، جس میں کونسلر افسر کے ساتھ آپ کے انٹرویو کے بعد اضافی وقت لگتا ہے۔ اگر یہ مطلوب ہوا تو درخواست دیتے وقت ہی آپ کو مطلع کردیا جائے گا۔ زیادہ تر ادارہ جاتی کاروائی ویزا انٹرویو کے 60 دنوں کے اندر مکمل کرلی جاتی ہیں۔ کونسلر امور کی ویب سائٹ کے اس ویب صفحہپر ادارہ جاتی کاروائی کے متعلق مزید معلومات دستیاب ہیں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 13۔ میں اپنے ویزا کو کیسے پڑھوں اور سمجھوں؟

جوں ہی آپ اپنا ویزا وصول پائیں، اسے چیک کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویزا پر چھپی ہوئی آپ کی تمام ذاتی معلومات درست ہیں۔ اگر آپ کے ویزا میں درج کوئی بھی معلومات آپ کے پاسپورٹ میں درج معلومات سے مماثلت نہیں رکھتی ہے یا اس کے برخلاف درست نہيں ہے، تو برائے مہربانی فوراً جاری کرنے والے سفارت خانہ یا قونصل خانہ سے رابطہ قائم کریں۔

آپ کے ویزا کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ وہ آخری دن ہے جس میں آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کے لئے اس ویزا کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ اس جانب اشارہ نہیں کرتا ہے کہ آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کتنے دنوں تک قیام کر سکتے ہیں۔ آپ کے قیام کا تعین آپ کے داخلے کی بندرگاہ پر شعبہ برائے ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ جب تک آپ شعبہ برائے ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے اپنے قیام کی شرائط پر کئے گئے فیصلے کے مطابق چلتے ہیں، تو آپ کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے۔

آپ کے ویزا کی ترجمانی کے تعلق سے مزید معلومات شعبہ برائے ریاست کے قونصل امور کی ویب سائٹ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 14۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہتے ہوئے ہی میرے ویزا کی میعاد ختم ہو جائے گی۔ کیا اس میں کوئی مسئلہ ہے؟

نہیں۔ جب آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پہنچیں، تو شعبہ برائے ہوم لینڈ سیکورٹی کے افسر کے ذریعہ منظور کی گئی مدت اور شرائط کے مطابق آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قیام کر سکتے ہیں، جس کی مہر آپ کے پاسپورٹ میں لگائی جائے گی، باوجود اسکے کہ آپ کے قیام کے دوران ہی آپ کے ویزا کی میعاد ختم ہو جائے۔ مزید معلومات آپ یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 15۔ جب میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہوں گا تو کیا ہوگا؟

آپ کی ایئر لائن کو چاہیےکہ وہ آپ کو ایک سادہ کسٹم حلف نامہ 6059-B دے۔ ایک ساتھ سفر کر رہے کنبہ کے لئے صرف ایک کسٹم حلف نامہ درکار ہے۔

ایک ویزا ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کی ضمانت نہیں دیتا ہے، لیکن بیرون ملک سے آنے والے ایک غیر ملکی شہری کو امریکی داخلے کی بندرگاہ تک کا سفر کرنے اور ریاست ہائے متحدہ میں داخل ہونے کے لئے درخواست دینے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ شعبہ برائے ہوم لینڈ سیکورٹی، امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن (CBP) کے اہلکار کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے یا رد کرنے نیز اس بات کا تعین کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے کہ ایک مسافر کتنے دنوں تک قیام کر سکتا ہے۔ داخلے کی بندرگاہ میں، ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر، کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن افسر مجوزہ قیام کی طوالت متعین کرے گا۔ ماضی میں مسافرین کو ان معلومات کے ساتھ ایک کاغذ I-94 (داخلہ کا ریکارڈ) دیا جاتا تھا۔ یہ کارروائی چند استثناءات کے ساتھ اب خود کار طریقے سے کی جاتی ہے۔ مسافر کو CBP اس کے سفر کے دستاویز پر داخلہ کی مہر فراہم کرے گا جس سے داخلہ کی تاریخ، داخلہ کا درجہ اور جس تاریخ تک داخلہ ہے اس تاریخ کا پتہ چلتا ہے۔ CBP کی ویب سائٹ پر مزید معلومات حاصل کریں۔ اگر مسافر کو ایلین رجسٹریشن، امیگریشن کے اسٹیٹس یا ملازمت کی اجازت کی تصدیق کے لئے اپنے I-94 کی ضرورت پڑتی ہے، تو اسے www.cbp.gov/I94 سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آپ CBP کی ویب سائٹ پر داخلہ کے متعلق معلومات پر نظر ثانی کرسکتے ہيں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 16۔ جب میں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے کوچ کیا تو میں نے اپنا I-94 جمع نہیں کیا۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

ماضی میں، ان غیر ملکی مسافرین کو جنہيں CBPاہلکار کے ذریعہ داخلہ کی اجازت دی گئی ہے، ایک کاغذ فارم I-94 (آمد/ روانگی ریکارڈ) دیا جاتا تھا۔ یہ کارروائی چند استثناءات کے ساتھ، اب خود کار طریقے سے کی جاتی ہے۔ اگر آپ کو کاغذ فارم I-94 یاI-94W مل چکا ہو اور جس وقت آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے روانہ ہوئے، اپنا کاغذ فارم I-94 ( آمد/ روانگی ریکارڈ) کو تجارتی ایئر لائن یا CBP کے پاس جمع کرنے میں ناکام رہے، تو ہدایات کے لئے CBP کی ویب سائٹ دیکھیں۔ آپ اپنا کاغذ فارم I-94 یا I-94W کو امریکی سفارت خانہ یا قونصلیٹ جنرل نہ بھیجیں۔

اگر آپ کو اپنے پاسپورٹ میں داخلہ دئے جانے کے وقت کاغذ فارمI-94 کی جگہ داخلہ مہر ملی ہو، I-94 ریکارڈ الیکٹرانک طریقے سے تیار کیا گیا، اور ایک کاغذ کی نقل آپ کو فراہم نہیں کی گئی، تو CBP ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے آپ کی روانگی کو الیکٹرانک طریقے سے درج کرے گا۔ مزید معلومات CBP کی ویب سائٹ پر حاصل کریں۔

اوپر واپس جائیں


 

17۔ اپنے DS-160 کو جمع کرنے اور توثیقی صفحہ کو پرنٹ کرنے کے تعلق سے میرے پاس سوالات ہیں۔ مزید معلومات کے لئے میں کہاں جا سکتا ہوں؟

ہمارا کال سنٹر درخواست فارم کے تعلق سے تعاون فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔ DS-160 کو پر کرنے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کے سوال کو درج ذیل ویب سائٹ پر حل کیا جا سکتا ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

18۔ انٹرویو میں مجھے کن دستاویزات کو لانے کی ضرورت ہے؟

انٹرویو کا سب سے اہم جزو درخواست دہندہ اور قونصلر افسر کے درمیان بات چیت ہے۔ متعدد حالات میں، قونصلر افسر بغیر دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیے ویزا کے لئے ایک درخواست دہندہ کی اہلیت کو متعین کرے گا۔ تاہم، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ درخواست دہندگان کو کسی بھی طرح کے دستاویز کو نہیں لانا چاہئے۔ درخواست دہندگان کو اس بات کی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ ان دستاویزات کو لائیں جو ان کے خیال میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے انکے روانہ ہونے کے قابل اطمینان اسباب کو بیان کریں نیز ویزا کی شرائط کے پابند ہونے کاارادہ ظاہر کریں۔

اوپر واپس جائیں


 

19۔ میں اپنے رشتہ دار، دوست یا ساتھی کے نان امیگرنٹ ویزا درخواست کی حمایت میں معلومات فراہم کرنا چاہوں گا۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

آپ درخواست دہندہ کو وہ معلومات یا دستاویزات فراہم کر سکتے ہیں جو ان کی درخواست کے لیے مددگار ہو۔ برائے مہربانی یہ یاد رکھیں کہ درخواست دہندہ کے انٹرویو سے پہلے قونصل افسران اکثر ویزا درخواستوں کا جائزہ نہیں لیتے ہیں۔ اس لئے، ہم انٹرویو سے پہلے دعوت یا دوسری تائیدی دستاویزات کے خطوط قبول کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ ضابطہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام درخواست دہندگان امریکی قانون کے مطابق عدل پر مبنی اور غیر جانبدار توجہ حاصل کرتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران، درخواست دہندگان قونصلر افسر کی درخواست پر دستاویزات یا دوسری معلومات پیش کر سکتے ہیں۔

اوپر واپس جائیں


 

20۔ مجھے جلد ہی سفر کرنا ہے اور میرا پاسپورٹ سفارت خا نے میں ہے۔ کیا میں اپنا پاسپورٹ واپس حاصل کر سکتا ہوں؟

جی ہاں. براہ مہربانی اپنے پاسپورٹ واپسی کی درخواست جمع کرانےکےلئے ہماری ہیلپ لائن ای میل ایڈریس support-pakistan@ustraveldocs.com پر ای میل میں تمام درخواست گزار کی تفصیلات لکھ کر ای میل کریں:آپ کا پاسپورٹ آپ کے انٹرویو شیڈولنگ کے وقت منتخب شدہ مقام پر واپس آ جائے گا. براہ مہربانی اپنا پاسپورٹ وصول کرنےکےلئے ایک ہفتے کی کم از کم اپنے پاسپورٹ وصول کرنے کا وقت دیں.

اوپر واپس جائیں


 

21۔ میں اپنے رابطہ معلومات کو کیسے تبدیل کر سکتا ہوں؟

برائے مہربانی اپنی نئی رابطہ معلومات یہاں بھیجیں۔ ہم خود کار طریقے سے آپ کی معلومات کو تبدیل کر دیں گے۔

اوپر واپس جائیں


 

22۔ میں ایک فوری اپوائنٹمنٹ کیسے حاصل کروں؟

برائے مہربانی فوری اپوائنٹمنٹ صفحے کا مطالعہ کریں۔

اوپر واپس جائیں


 

23۔ میں نے اپنا نام تبد يل کر ليا ہے. کیا میرا امریکی ویزا میرے پرانے نام کے ساتھ ابھی بھی قابل استعما ل ہے؟

اگر آپ کا نام قانونی طور پر شادی، طلاق، یا عدالت کا حکم پر تبديل کيا گيا ہے، توآپ کو ایک نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی. جيسے ہی آپ کو نيا پاسپورٹ جاری ہو، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی تجویز ہے کہ آپ اپنے نئے امریکی ویزا کے لئے درخواست دیں جوآپ کےامریکی سفر کو آسان بناۓ۔

اوپر واپس جائیں


عمومی سوالات

  1. دفعہ 214(b)کیا ہے؟
  2. ایک درخواست دہندہ "مضبوط تعلقات" کیسے ثابت کرسکتا ہے؟
  3. کیا دفعہ 214(b) کے تحت رد ہونے والی درخواست کا فیصلہ مستحکم ہے؟
  4. فیصلہ بد لنے کے لیے کون قونصلر افسر کو متاثر کر سکتا ہے؟

ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایک آزاد معاشرہ ہے۔ بہت سارے دوسرے ممالک کے برعکس، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اکثر سیاحوں پر مقامی حکام کے ساتھ رجسٹریشن وغیرہ جیسے داخلی کنٹرول مسلط نہيں کرتا ہے۔ ہمارا امگریشن قانون قونصلر افسران سے اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ہر ویزا درخواست دہندہ کو ہجرت کے خواہش مند کے طور پر دیکھیں جب تک کہ درخواست دہندہ اس کے خلاف بات ثابت نہ کر دے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بلا رکاوٹ سفر سے لطف اندوز ہونے کے لئے، آپ پر اس بات کو ثابت کرنے کی ذمہ داری ہے کہ آپ بیرون ملک واپس جائیں گے قبل اس کے کہ سیاحتی یا تعلیمی ویزا جاری کیا جائے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 1. دفعہ 214(b) کیا ہے؟

دفعہ 214(b) امیگریشن اور نیشنلٹی ایکٹ (INA) کا حصہ ہے۔ اس میں مذکور ہے کہ:

ہہمارے قونصلر افسران کے پاس بڑا مشکل کام ہے۔ ان کے لئے بہت ہی مختصر وقت میں یہ فیصلہ کرنا ضروری ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک عارضی ویزا وصول پانے کا اہل ہے۔ اکثر درخواستوں کا فیصلہ ایک مختصر انٹرویو کے بعد ہوتا ہے اور بعض حالات میں ایک درخواست دہندہ کے پیش کئے گئے تعلقات کے کسی بھی طرح کے ثبوت کے جائزہ کے بعد۔ سیاحتی یا تعلیمی ویزا کے لئے اہلیت رکھنے کے لئے، ایک درخواست دہندہ کو لازمی طور سے آئی این اے کی بالترتیب دفعات (a) (15) (B)101 یا (F) کی ضروریات کو پورا کرنا چاہئے۔ ایسا کرنے میں ناکامی آئی این اے 214(b) کے تحت ایک ویزا کےانکارکا سبب بن سکتی ہے۔ اس طرح کےانکارکی سب سے زیادہ عام بنیاد کا تعلق اس ضرورت سے ہے کہ ممکنہ سیاح یا طالب علم بیرون ملک میں ایسی رہائش کا مالک ہے جسے چھوڑنے کا اس شخص کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ درخواست دہندگان یہ کہہ کر اس طرح کی رہائش کو ثابت کرتے ہیں کہ بیرون ملک میں ان کے ایسے تعلقات ہیں جو انہیں عارضی قیام کے اختتام پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ چھوڑنے کے لیے مجبور کریں گے۔ قانون کی رو سے ثبوت ظاہر کرنے کا یہ بوجھ درخواست دہندہ پر پڑتا ہے۔

ہمارے قونصلر افسران کے پاس بڑا مشکل کام ہے۔ ان کے لئے بہت ہی مختصر وقت میں یہ فیصلہ کرنا ضروری ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک عارضی ویزا وصول پانے کا اہل ہے۔ اکثر درخواستوں کا فیصلہ ایک مختصر انٹرویو کے بعد ہوتا ہے اور بعض حالات میں ایک درخواست دہندہ کے پیش کئے گئے تعلقات کے کسی بھی طرح کے ثبوت کے جائزہ کے بعد۔ سیاحی یا تعلیمی ویزا کے لئے اہلیت رکھنے کے لئے، ایک درخواست دہندہ کو لازمی طور سے آئی این اے کی بالترتیب دفعات (a) (15) (B)101 یا (F) کی ضروریات کو پورا کرنا چاہئے۔ ایسا کرنے میں ناکامی آئی این اے 214(b) کے تحت ایک ویزا کےانکارکا سبب بن سکتی ہے۔ اس طرح کےانکارکی سب سے زیادہ عام بنیاد کا تعلق اس ضرورت سے ہے کہ ممکنہ سیاح یا طالب علم بیرون ملک میں ایسی رہائش کا مالک ہے جسے چھوڑنے کا اس شخص کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ درخواست دہندگان یہ کہہ کر اس طرح کی رہائش کو ثابت کرتے ہیں کہ بیرون ملک میں ان کے ایسے تعلقات ہیں جو انہیں عارضی قیام کے اختتام پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ چھوڑنے کے لیے مجبور کریں گے۔ قانون کی رو سے ثبوت ظاہر کرنے کا یہ بوجھ درخواست دہندہ پر پڑتا ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 2. ایک درخواست دہندہ "مضبوط تعلقات" کیسے ثابت کر سکتا ہے؟

تعلقات آپ کی زندگی کے ایسے مختلف پہلو ہیں جو آپ کو آپ کے اپنے ملک سے باندھے رکھتے ہیں۔ مضبوط تعلقات ملک، شہر اور شخص کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہيں، لیکن مثالوں میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:

  • آپ کا کام؛
  • آپ کا گھر؛ اور/ یا
  • کنبہ اور دوستوں کے ساتھ آپ کا تعلق۔

ویزا انٹرویو منعقد کرتے ہوئے، قونصلر افسران فردا" فردا" ہر درخواست پر نظر ڈالتے ہیں اور درخواست دہندہ کے حالات، سفر کے منصوبے، مالی ذرا‏ئع اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سےباہر تعلقات کا جائزہ لیتے ہیں جو ایک عارضی دورہ کے بعد درخواست دہندہ کی روانگی کو یقینی بناتے ہيں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 3۔ کیا دفعہ 214(b) کے تحت رد ہونے والی درخواست کا فیصلہ مستحکم ہے؟

نہیں۔ دفعہ 214(b) کے تحت انکار یا نااہلیت اس مخصوص درخواست کے لئے ہوتی ہے، لہزا ایک مرتبہ اگر معاملہ ختم ہو جائے، تو قونصلر سیکشن کسی بھی طرح کی مزید کارروائی نہیں کر سکتا ہے۔ اپیل کرنے کا کوئی بھی عمل نہیں ہے۔ اگر آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ویزا کے فیصلے سے متعلق کچھ اضافی معلومات ہیں جن کا جائزہ لیا جانا چاہئے، یا یہ کہ آپ کی گزشتہ درخواست سے لے کر آپ کے حالات میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، تو آپ ویزا کے لئے دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔ دوبارہ درخواست دینے کے لئے، آپ لازمی طور سے نئی درخواست فارم پر کریں، درخواست فیس ادا کریں، اور ایک نئے انٹرویو کے لئے ایک اپوائنٹمنٹ مقرر کریں۔ درخواست سے متعلق کسی بھی طرح کی کارروائی کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ کی ویب سائٹ کو پھر سے دیکھیں جہاں آپ دوبارہ درخواست دینا چاہتے ہیں ۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 4۔ فیصلہ بد لنے کے لیے کون قونصلر افسر کو متاثر کر سکتا ہے؟

امیگریشن قانون ویزے جاری کرنے یا رد کرنے کی ذمہ داری بیرون ملک قونصلر افسران کو سونپتا ہے۔ تمام ویزا سے متعلق امور میں ان کا فیصلہ حرف آخر ہو تا ہے۔ ضابطہ کے اعتبار سے، امریکی محکمۂ خارجہ کو قونصلر کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا اختیار حاصل ہے، لیکن یہ اختیار قانون کی ترجمانی تک محدود ہے برعکس حقائق کے تعین کے۔ اس طرح کے انکار کے مسئلے پر سوال، آیا درخواست دہندہ بیرون ملک کی رہائش کا مالک ہے، ایک حقیقی سوال ہے۔ اس لئے، مسئلہ حل کرنے کا اختیار براہ راست ہمارے غیر ملکی خدمت پوسٹ میں قونصلر افسران کو ہے۔ ایک درخواست دہندہ پچھلے ویزا انکار میں تبدیلی کرنے کے لیے پوسٹ کو صرف اسی صورت میں متاثر کر سکتا ہے کہ وہ نئی ویزا درخواست میں مضبوط تعلقات کی نئی قابل اطمینان دلیل پیش کرے۔

214(b) کے علاوہ ویزا نااہلیت سے متعلق مزید معلومات کے لئے، برائے مہربانی ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کے قونصلر امور کی ویب سائٹ دیکھیں۔

اوپر واپس جائیں


 

عمومی سوالات- تجارتی / سیاحتی ویزا

  1. ایک سیاحتی یا تجارتی ویزا کی بنیاد پر میں کتنے دنوں تک ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قیام کر سکتا ہوں؟
  2. میرے وزٹ ویزا (B-1/ B-2) کی میعاد ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آمد کی میری مقصودہ تاریخ کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔ کیا مجھے روانگی سےپہلے ایک نیا ویزا حاصل کرنےکی ضرورت ہے؟
  3. میرے امریکی ویزا کی میعاد اگلے 6 مہینوں میں ختم ہو جائے گی۔ کیا مجھے اپنے موجودہ ویزا کی میعاد ختم ہو جانے کے بعد ہی ایک نئے ویزا کے لئے درخواست دینےکی ضرورت ہے یا میں پیشگی میں درخواست دے سکتا ہوں؟
  4. میرے پاس فی الحال ایک کارآمد B-1/ B-2ویزا ہے، جو میرے پرانے پاسپورٹ میں شادی سے پہلے کے نام سے ہے۔ میں اس ویزا کو اپنے نئے پاسپورٹ میں منتقل کرنا چاہتی ہوں، جو شادی کے بعد کے نام سے ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی کیا ہے؟
  5. میرا موجودہ امریکی ویزا مجھے اس وقت جاری کیا گیا تھا جب میں اپنی گزشتہ جاب میں کام کر رہا تھا۔ اب میں ایک نئی کمپنی میں ایک نئی جاب کر رہا ہوں اور میرا نیا ملازمت دہندہ چاہتا ہے کہ میں ریاست ہائے متحدہ میں اگلے ماہ مقرر ایک کانفرنس میں شرکت کروں۔ کیا میں اسی ویزا کو استعمال کر سکتا ہوں یا مجھے ایک نئے ویزا کے لئے درخواست دینی ہوگی؟
  6. میرا بچہ ریاست ہائے متحدہ میں پڑھ رہا ہے۔ کیا میں اس کے ساتھ رہنے کے لئے جا سکتا ہوں؟
  7. "انتظامی کارروائی" کیا ہے؟

اوپر واپس جائیں


 

سوال 1۔ ایک سیاحتی یا تجارتی ویزا کی بنیاد پر میں کتنے دنوں تک ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قیام کر سکتا ہوں؟

ایک امریکی نان امیگرنٹ ویزا آپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخلہ کے پورٹ (ایئر پورٹ/ بندرگاہ) کا سفر کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ جب آپ اپنے مقصود داخلہ کے پورٹ پر پہنچیں، تو امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن افسر جو آپ کے داخلہ کے تعلق سے کارروائی کرتا ہے، اس بات کا تعین کرے گا کہ آپ کتنے وقت تک ملک میں قیام کر سکتے ہیں۔ آپ کے نان امیگرنٹ ویزا کی میعاد کے دوران ویزا کارآمد رہنے کے آخری دن تک بشمول اس آخری دن کے، آپ داخلہ کے پورٹ تک سفر کر سکتےہیں۔ ویزا کی میعاد اس بات کا تعین نہیں کرتی ہے کہ آپ کتنے وقت تک ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قانونی طور سے رہ سکتے ہيں؛ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آپ کے پہنچنے پر صرف کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن افسر ہی اس کا فیصلہ کر سکتا ہے.

اوپر واپس جائیں


 

سوال 2۔ میرے وزٹ ویزا (B-1/ B-2) کی میعاد ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آمد کی میری مقصودہ تاریخ کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔ کیا مجھے روانگی سے پہلے ایک نیا ویزا حاصل کرنےکی ضرورت ہے؟

آپ ویزا میں مذکور میعاد کی ٹھیک آخری تاریخ تک ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پہنچ سکتے ہیں۔ کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن افسر آمد پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ ميں آپ کے قیام کی مدت کا تعین کرتا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آپ کے رہنے کے دوران ہی آپ کے ویزا کی میعاد ختم ہوسکتی ہے۔ صرف اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ افسر کے ذریعہ دی گئی مدت سے زیادہ قیام نہیں کرتے ہيں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 3۔ میرے امریکی ویزا کی میعاد اگلے 6 مہینوں میں ختم ہو جائے گی۔ کیا مجھے اپنے موجودہ ویزا کی میعاد ختم ہو جانے کے بعد ہی ایک نئے ویزا کے لئے درخواست دینےکی ضرورت ہے یا میں پیشگی میں درخواست دے سکتا ہوں؟

اپنے ویزا کی میعاد ختم ہونے تک آپ کو انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ایک نئے ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں باوجود اسکے کہ آپ کا موجودہ ویزا کارآمد ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 4۔ میرے پاس فی الحال ایک کارآمد B-1/ B-2ویزا ہے، جو میرے پرانے پاسپورٹ میں شادی سے پہلے کے نام سے ہے۔ میں اس ویزا کو اپنے نئے پاسپورٹ میں منتقل کرنا چاہتی ہوں، جو شادی کے بعد کے نام سے ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی کیا ہے؟

امریکی ویزا ایک پاسپورٹ سے کسی دوسرے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اگر آپ کا نام قانونی طور پر شادی، طلاق، یا عدالت کے حکم پر تبديل کيا گيا ہے ،آپ کو ایک نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی. جيسے ہی آپ کے پاس نيا پاسپورٹ آۓ، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی تجویز ہے کہ آپ اپنے نئے امریکی ویزا کے لئے درخواست دیں جوآپ کےامریکی سفر کو آسان بناۓ۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 5۔ میرا موجودہ امریکی ویزا مجھے اس وقت جاری کیا گیا تھا جب میں اپنی گزشتہ جاب میں کام کر رہا تھا۔ اب میں ایک نئی کمپنی میں ایک نئی جاب کر رہا ہوں اور میرا نیا ملازمت دہندہ چاہتا ہے کہ میں ریاست ہائے متحدہ میں اگلے ماہ مقرر ایک کانفرنس میں شرکت کروں۔ کیا میں اسی ویزا کو استعمال کر سکتا ہوں یا مجھے ایک نئے ویزا کے لئے درخواست دینی ہوگی؟

جب تک آپ کا ویزا تجارت یا تفریح کے لئے کارآمد ہے آپ اسی ویزا کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کر سکتے ہیں.

اوپر واپس جائیں


 

سوال 6۔ میرا بچہ ریاست ہائے متحدہ میں پڑھ رہا ہے۔ کیا میں اس کے ساتھ رہنے کے لئے جا سکتا ہوں؟

جب کہ آپ اپنے بچے سے ملاقات کرنے کے لئے اپنا B-1/ B-2 ویزا (ویزا ویور پروگرام کے تحت سفر، اگر اہل ہو) استعمال کرسکتے ہیں، آپ اپنے بچے کے ساتھ اس وقت تک نہیں رہ سکتے ہیں جب تک کہ آپ کے پاس اپنا امیگرنٹ، کام یا سٹوڈنٹ ویزا نہ ہو۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال7۔ "انتظامی کارروائی" کیا ہے؟

بعض درخواست دہندگان کو مزید انتظامی کارروائی کی ضرورت ہوتی ہے، جس ميں قونصلر افسر کے ساتھ آپ کے انٹرویو کے بعد اضافی وقت لگتا ہے۔ درخواست دیتے وقت ہی اس طرح کے امکان کے متعلق آپ کو مطلع کیا جاتا ہے۔ اکثر انتظامی کارروائیاں ویزا انٹرویو کے 60 دنوں کے اندر پوری ہو جاتی ہیں۔ قونصلر امور کی ویب سائٹ پر مبنی اس ویب صفحہ پر انتظامی کارروائی کے متعلق مزید معلومات دستیاب ہیں۔

اوپر واپس جائیں


 

عمومی سوالات- ورک ویزا

  1. پٹیشن کیا ہے؟
  2. کیا میں غیر مخصوص ملازمت کے لئے ویزا حاصل کرسکتا ہوں؟
  3. کیا عارضی ورک ویزا کے لئے درخواست دینے کی عمر محدود ہے؟
  4. کیا امریکی رشتہ دار ورک ویزا کے لئے میری سرپرستی کر سکتا ہے؟
  5. میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کب داخل ہو سکتا ہوں؟
  6. فراڈ کی روک تھام اور پتہ لگانے کی فیس کی ادائیگی کون کرتا ہے اور وہ اس کی ادائیگی کب کرتے ہیں؟

اوپر واپس جائیں


 

سوال 1۔ پٹیشن کیا ہے؟

امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں عارضی ملازمت ویزا کے لئے درخواست دینے سے پہلے آپ کے پاس USCIS کی جانب سے، منظور شدہ فارم I-129، پٹیشن برائے نان امیگرنٹ ملازم ہونا لازمی ہے۔ اس پٹیشن کا آپ کے ممکنہ ملازمت دہندہ کی جانب سے جمع کیا جانا لازمی ہے اور اس میں اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ آپ کی ملازمت شروع ہونے کی مجوزہ تاریخ سے 6 مہینے پہلے سے زیادہ پہلے جمع نہ کیا جائے۔ آپ کے ملازمت دہندہ کو چاہئے کہ وہ جتنی جلد ممکن ہو سکے 6 ماہ کی مدت کے اندر پٹیشن دائر کرے تاکہ کارروائی کے لئے مناسب وقت موجود ہو۔ اگر یہ منظور ہوگئی، تو آپ کے ملازمت دہندہ کو فارم I-797، ایکشن کانوٹس بھیجا جائےگا۔ مزید معلومات کے لئے، USCIS عارضی ملازمین کا ویب صفحہ دیکھیں۔

نوٹ: آپ کی پٹیشن کی منظوری کی توثیق کے لئے امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ کو آپ کے منظور شدہ فارم I-797 کے ساتھ آپ کے I-129 پٹیشن رسید نمبر کی ضرورت ہے۔ برائے مہربانی اپنے انٹرویو میں ان دونوں کو ساتھ لائیں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 2۔ کیا میں غیر مخصوص ملازمت کے لئے ویزا حاصل کرسکتا ہوں؟

جی نہیں۔ کوئی بھی ایسا ویزا نہیں ہے جو غیر مخصوص ملازمت کے لیے ہو۔ ان تمام درخواست دہندگان کے پاس جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ملازمت نا چاہتے ہیں، ان کے ویزا اپوائنٹمنٹ سے پہلے ایک منظور شدہ پٹیشن ہونا لازمی ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 3۔ کیا عارضی ورک ویزا کے لئے درخواست دینے کی عمر محدود ہے؟

جی نہیں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 4۔ کیا امریکی رشتہ دار ورک ویزا کے لئے میری سرپرستی کر سکتا ہے؟

نہیں۔ صرف آپ کا ملازمت دہندہ ہی آپ کی سرپرستی کر سکتا ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 5۔ میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کب داخل ہو سکتا ہوں؟

آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آپ کی ملازمت شروع ہونے کی ابتدائی تاریخ سے 10 دن سے زیادہ پہلے تک داخل نہیں ہو سکتے ہیں، جیسا کہ آپ کے فارم I-797 یا آپ کی ملازمت کے خط کی پیش کش پر مذکور ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 6۔ فراڈ کی روک تھام اور پتہ لگانے کی فیس کی ادائیگی کون کرتا ہے اور وہ اس کی ادائیگی کب کرتے ہیں؟

L-1 کے لئے درخواست دینے والے شخص کے لئے جو ایک بلینکٹ پٹیشن پر سفر کر رہا ہو، فراڈ کی روک تھام اور پتہ لگانے کی فیس ادا کرنا لازمی ہے۔ انفرادی L، H-1B اور H-2B پٹیشنز پر، امریکی پٹیشن گزار اس وقت فراڈ کی روک تھام اور پتہ لگانے کی فیس ادا کرتا ہے جب پٹیشن دائر کی جاتی ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

عمومی سوالات- سٹوڈنٹ ویزا

  1. I-20 کیا ہے اور میں اسے کیسے حاصل کروں؟
  2. کتنی جلد مجھے اپنے سٹوڈنٹ ویزا کے لئے درخواست دینی چاہئے؟
  3. مجھے میرا ویزا مل چکا ہے، مجھے سفر کب کرنا چاہئے؟
  4. 4. کیا سیاحتی ویزا پر سفر کر رہا کوئی شخص ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہتے ہوئے اپنا اسٹیٹس بدل کر طالب علم کرسکتا / کرسکتی ہے اگر اس کا داخلہ کسی اسکول میں ہوجاتا ہے اور وہ فارم I-20 حاصل کرلیتا / کرلیتی ہے؟
  5. اگر مجھے کسی مختلف اسکول کے لئے I-20 ملتا ہے تو کیا صورت ہوگی؟
  6. میں بطور H-1B کے ملازمت کر رہا تھا اور اب میرا داخلہ F-1 کے طور پر کسی یونیورسٹی میں ہو گیا ہے۔ کیا مجھے اپنے ملک واپس جاکر سٹوڈنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے؟
  7. کیا ایک F-1 طالب علم ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ملازمت کرسکتا ہے؟
  8. SEVIS نظام کیا ہے اور یہ مجھے کیسے متاثر کرے گا؟
  9. میں پاکستان میں امریکی تعلیمی فا‎ؤنڈیشن کے بارے میں کیسے پتہ لگا سکتا ہوں؟

اوپر واپس جائیں


 

سوال 1۔ I-20 کیا ہے اور میں اسے کیسے حاصل کروں؟

فارم I-20 ایک سند یافتہ اسکول کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکاری امریکی حکومتی فارم ہے، جو F-1 یا M-1 ویزا حاصل کرنے کے لئے ممکنہ نان امیگرنٹ طالب علم کے پاس ہونا ضروری ہے۔ فارم I-20 قبولیت کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے اور SEVIS I-901 کی فیس ادا کرنے، ویزا کے لئے درخواست دینے یا ویزا کا اسٹیٹس تبدیل کرنے اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کے تعلق سے ضروری معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔ فارم I-20 میں طالب علم کا SEVIS شناختی نمبر ہے جو حرف N سے شروع ہوتا ہے اور اس کے بعد 9 نمبر ہوتے ہیں، جو بارکوڈ کے براہ راست اوپر داہنی طرف میں ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 2۔ کتنی جلد مجھے اپنے سٹوڈنٹ ویزا کے لئے درخواست دینی چاہئے؟

جیسے ہی آپ کے پاس I-20 آجائے، آپ کو نان امیگرنٹ سٹوڈنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ ایک جلد اور بر وقت تاریخ حاصل کرتے ہيں آپ کسی بھی وقت درخواست دے سکتے ہيں۔ تاہم، ایک سٹوڈنٹ ویزا آپ کے I-20 پر مذکور شروع ہونے کی تاریخ سے 120 دنوں سے پہلے جاری نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 3۔ مجھے میرا ویزا مل چکا ہے، مجھے سفر کب کرنا چاہئے؟

آپ کے ابتدائی داخلہ کے لئے، آپ کے I-20 میں مذکور پڑھائی کے کورس شروع ہونے کے صرف 30 دنوں کے اندر ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہو سکتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ کب آپ کا ویزا جاری کیا گیا۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 4۔۔ کیا سیاحتی ویزا پر سفر کر رہا کوئی شخص ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہتے ہوئے اپنا اسٹیٹس بدل کر طالب علم کر سکتا/ کر سکتی ہے اگر اس کا داخلہ کسی اسکول میں ہو جاتا ہے اور وہ فارم I-20 حاصل کرلیتا/ کر لیتی ہے؟

جی ہاں۔ عام طور سے، آپ اپنے نان امیگرنٹ ویزا کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اگر آپ کا داخلہ قانونی طور سے نان امیگرنٹ ویزا کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہوا ہو، اگر آپ کا نان امیگرنٹ اسٹیٹس درست ہی رہتا ہے، اگر آپ نے اپنے اسٹیٹس کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، اور آپ نے کسی ایسے عمل کا ارتکاب نہیں کیا ہے جو آپ کو نااہل بنادے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے، برائے مہربانی USCIS کی ویب سائٹ دیکھیں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 5۔ اگر مجھے کسی مختلف اسکول کے لئے I-20 ملتا ہے تو کیا صورت ہوگی؟

اگر آپ کو اپنی اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے کے بعد I-20 مل جاتا ہے، تو آپ انٹرویو کے وقت امریکی قونصلر افسر کو نئے I-20 کے بارے میں مطلع کر سکتے ہيں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 6۔ جی میں بطور H-1B کے کام کر رہا تھا اور اب میرا داخلہ F-1 کے طور پر کسی یونیورسٹی میں ہو گیا ہے۔ کیا مجھے اپنے ملک واپس جاکر سٹوڈنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے؟

جی نہیں۔ ایک مرتبہ اگر آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آ جائیں تو آپ کو ایک نئے ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ویزا صرف ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کے لئے ہے۔ USCIS سے چیک کريں تاکہ اس بات کا تعین کر سکیں کہ آیا آپ کو اسٹیٹس تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ ملک سے کوچ کرتے ہیں، تاہم دوبارہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کے لئے آپ کو سٹوڈنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 7۔ کیا ایک F-1 طالب علم ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ملازمت کر سکتا ہے؟

F ویزے پر کل وقتی طلبہ کیمپس کے اندر ملازمت تلاش کر سکتے ہیں جو فی ہفتہ 20 گھنٹے سے متجاوز نہ ہو۔ طالب علم اسٹیٹس میں ایک سال کے بعد، ایک درخواست دہندہ USCIS کی جانب سے اجازت کے ساتھ کیمپس سے باہر ملازمت کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے اپنے طالب علم کے صلاح کار سے رابطہ قائم کریں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 8۔ SEVIS نظام کیا ہے اور یہ مجھے کیسے متاثر کرے گا؟

طالب علم اور ایکسچینج وزیٹرز معلوماتی نظام (SEVIS) پروگرام اسکولوں اور تبادلہ پروگراموں سے اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام نئے اور جاری رکھنے والے غیر ملکی طلبہ اور ایکسچینج وزیٹرز کے اندراج کے اسٹیٹس کی توثیق کریں۔ سٹوڈنٹ ویزا درخواست دہندگان سے اس بات کا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ویزا جاری کئے جانے سے پہلے SEVIS کی فیس ادا کریں۔ SEVIS کی ویب سائٹ پر مزید تفصیلات دستیاب ہیں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 9۔ میں پاکستان میں امریکی تعلیمی فا‎ؤنڈیشن کے بارے میں کیسے پتہ لگا سکتا ہوں؟

پاکستان میں امریکی تعلیمی فا‎ؤنڈیشن ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ پڑھائی کے تعلیمی مواقع، اسکالروں کے لئے مواقع، مالی مدد، امتحان، داخلے اور مزید چیزوں کے متعلق مفصل معلومات پیش کرتا ہے۔ USEFP صلاح کار درخواست کارروائی کے کسی بھی پہلو کے ساتھ ان طلبہ کی مدد کرنے کے لئے دستیاب ہیں جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ایک کالج کا انتخاب کرنے سے لے کر، ذاتی بیانات لکھنے تک، روانگی سے پہلے کی سمت بندی وصول کرنے تک۔ USEFP کی خدمات کے تعلق سے اضافی معلومات کے لئے، یہاں کلک کریں۔

اوپر واپس جائیں


 

عمومی سوالات- ایکسچینج وزیٹر ویزا

  1. مجھے میرا ویزا مل چکا ہے، مجھے کب سفر کرنا چاہئے؟
  2. SEVIS نظام کیا ہے اور یہ مجھے کیسے متاثر کرتا ہے؟
  3. "دو سالہ قاعدہ" کیا ہے؟
  4. کیا دو سالہ قاعدہ سے استثنیٰ حاصل کی جا سکتی ہے؟
  5. میرے پروگرام کے ختم ہو جانے کے بعد میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کتنے دنوں تک قیام کر سکتا ہوں؟

اوپر واپس جائیں


 

سوال 1۔ مجھے میرا ویزا مل چکا ہے، مجھے کب سفر کرنا چاہئے؟

ایکسچینج وزیٹرز پروگرام شروع ہونے کے 30 دنوں کے اندر ہی ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہو سکتے ہيں، جیسا کہ آپ کے فارم DS-2019 میں مذکور ہے، اس بات سے قطع نظر کہ آپ کا ویزا کب جاری کیا گیا ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 2۔ SEVIS نظام کیا ہے اور یہ مجھے کیسے متاثر کرتا ہے؟

طالب علم اور ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم (SEVIS) پروگرام کے تمام نئے اور جاری غیر ملکی طلباء اور تبادلہ زائرین کی انرولمنٹ کی حیثیت کی تصدیق کرنے کے اسکولوں اور تبادلے کے پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے. ایکسچینج وزیٹر ویزا درخواست دہندگان کو ویزا جاری کیا جا سکتا اس سے پہلے ایک SEVIS کی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہے.  درخواست دہندگان کی ادائیگی کے ثبوت کے طور SEVIS I-901 کی فیس رسید فراہم کرنے کی ضرورت ہے.  SEVIS کی ویب سائٹ زیادہ ہے

اوپر واپس جائیں


 

سوال 3۔ "دو سالہ قاعدہ" کیا ہے؟

" دو سالہ قاعدہ" ایک عام اصطلاح ہے جسے امریکی امگریشن قانون کے شعبہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو بہت سارے ایکسچینج وزیٹرز سے اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے ایکسچینج دورہ کے ختم ہونے کے بعد اپنے آبائی ممالک واپس جائیں اور وہاں کم سے کم دو سالوں تک عملی طور سے موجود رہیں، اس سے پہلے کہ وہ ویزے کی مخصوص قسموں، خاص طور سے H-1، L-1، K-1 اور امیگرنٹ ویزے کے تحت ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہوں۔ ذہن میں ایک بات رکھنی ضروری ہے کہ اس بات کا صرف اولین نتیجہ کہ آیا دو سالہ قاعدہ آپ پر لاگو ہوتا ہے، آپ کے DS-2019 پر دیا گیا ہے جب آپ کا J-1 ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ حتمی فیصلہ اسی وقت لیا جائے گا جب آپ بعد میں ایک H-1، L-1، K-1 یا امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے کو اختیار کرتے ہيں۔

J-1 ویزا رکھنے والے ان افراد کو جو دو سالہ قاعدہ کے تحت آتے ہیں، بغیر اس کے کہ وہ پہلے دو سال کے لئے اپنے وطن واپس جائیں یا منظور شدہ ویور حاصل کریں، اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ٹھہرے رہیں اور اسٹیٹس کو تبدیل کرکے ممنوعہ نان امیگرنٹ اسٹیٹس کرنے کے لئے درخواست دیں (مثال کے طور پر، J-1 ویزا سے ایک H-1 کی طرف) یا یہ کہ قانونی مستقل رہائشی اسٹیٹس (گرین کارڈ) کے لئے درخواست دیں۔ آیا آپ دو سالہ قاعدہ کے تابع ہیں، اس بات کا تعین حقائق کے ذریعہ ہوگا جس میں آپ کے فنڈنگ کا ذریعہ اور آپ کے ملک کی "مہارت کی فہرست" شامل ہے۔ اس کا تعین ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آپ کے گزارے گئے وقت کی مقدار پر نہيں ہوتا ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 4۔ کیا دو سالہ قاعدہ سے استثنیٰ حاصل کی جا سکتی ہے؟

جی ممکن ہے۔ صرف ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کا ویزا آفس ہی دو سالہ قاعدہ سے استثنیٰ کی اجازت دے سکتا ہے۔ ویزا آفس ہی اس بات کے سلسلے میں حتمی اتھارٹی ہے کہ آیا آپ قاعدہ کے تابع ہیں، اس بات سے قطع نظر جو آپ کے پاسپورٹ میں مذکور ہے۔ اگر آپ دو سالہ قاعدہ کے تابع ہیں، تو آپ ویور حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ حتی کہ اگر آپ دو سالہ قاعدہ کے تابع ہیں، تب بھی آپ اوپر مذکور ویزا کے علاوہ ایک سیاح ویزا یا کوئی بھی نان امیگرنٹ ویزا کے لئے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال5۔میرے پروگرام کے ختم ہو جانے کے بعد میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کتنے دنوں تک قیام کر سکتا ہوں؟

30 دن۔

اوپر واپس جائیں


 

عمومی سوالات- ٹرانزٹ/ جہاز کے عملہ کا ویزا

  1. میں ایک دن کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رکنے اور اگلے دن دوسرے ملک کے لئے فلائٹ پکڑنے کا منصوبہ بناتا ہوں تو کیا مجھے C-1 ویزا یا B-1/ B-2 ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے؟

اوپر واپس جائیں


 

سوال 1۔ میں ایک دن کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رکنے اور اگلے دن دوسرے ملک کے لئے فلائٹ پکڑنے کا منصوبہ بناتا ہوں تو کیا مجھے C-1 ویزا یا B-1/ B-2 ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے؟

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو عبور کرنے کے علاوہ مقاصد کے لئے اگر آپ وہاں ٹھرنے کے فوائد تلاش کرتے ہيں، جیسے کہ دوستوں سے ملاقات کرنا یا سیر وسیاحت، تب آپ کے لئے کوالیفائی کرنا اور اس مقصد کے لئے درکار ویزا کی قسم حاصل کرنا لازمی ہے جیسے B-2 ویزا۔

اوپر واپس جائیں


 

عمومی سوالات- مذہبی کارکن ویزا

  1. میں مذہبی کارکن ویزا کے لئے درخواست دے رہا ہوں، لیکن میرے پاس منظور شدہ پٹیشن نہیں ہے۔ میں ماضی میں R-1 ویزا کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہا ہوں اور مجھ سے پٹیشن رکھنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ کیا میں بغیر پٹیشن کے R-1 ویزا کے لئے درخواست دے سکتا ہوں کیوں کہ میرے پاس ماضی میں R-1 ویزا تھا۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 1۔ میں مذہبی کارکن ویزا کے لئے درخواست دے رہا ہوں، لیکن میرے پاس منظور شدہ پٹیشن نہیں ہے۔ میں ماضی میں R-1 ویزا کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہا ہوں اور مجھ سے پٹیشن رکھنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ کیا میں بغیر پٹیشن کے R-1 ویزا کے لئے درخواست دے سکتا ہوں کیوں کہ میرے پاس ماضی میں R-1 ویزا تھا۔

منظور شدہ پٹیشن کا مطالبہ 28 نومبر، 2008 سے لاگو ہوا ہے۔ ان تمام درخواست دہندگان سے جو R-1 نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دے رہے ہوں یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ان کے پاس امریکی شہری اور امیگریشن خدمات (USCIS) کی جانب سے منظور شدہ پٹیشن ہو۔ مزید معلومات کے لئے، برائے مہربانی USCIS کی ویب سائٹ دیکھیں۔

اوپر واپس جائیں


 

عمومی سوالات- میرا پاسپورٹ ٹریک کریں۔

  1. انٹرویو کے بعد میں اپنا پاسپورٹ کیسے واپس حاصل کروں گا؟
  2. امریکی سفارت خانہ/ قونصل خانہ میں پاسپورٹ لینے کے لئے مجھے کیا دکھانے کی ضرورت ہے؟
  3. شناخت کے ثبوت کے طور پر کس قسم کے شناختی کارڈ قابل قبول ہيں؟
  4. کیا میرے علاوہ کوئی شخص میرا پاسپورٹ لے سکتا ہے؟

اوپر واپس جائیں


 

سوال 1۔ انٹرویو کے بعد میں اپنا پاسپورٹ کیسے واپس حاصل کروں گا؟

جب پاسپورٹ تیار ہو گا تو کوریئر اپنے آفس سے آپ کو مطلع کرے گا.

اوپر واپس جائیں


 

سوال 2۔ امریکی سفارت خانہ/ قونصل خانہ میں پاسپورٹ لینے کے لئے مجھے کیا دکھانے کی ضرورت ہے؟

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کا پاسپورٹ اور ویزا غیر مجاز شخص کے ہاتھ نہ لگے، آپ کو اپنا پاسپورٹ لیتے وقت شناخت کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ فوٹو آئی ڈی پیش کرنا ہوگا۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 3۔ شناخت کے ثبوت کے طور پر کس قسم کے شناختی کارڈ قابل قبول ہيں؟

آپ کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا اصل فوٹو آئی ڈی پیش کرنا لازمی ہے۔

اوپر واپس جائیں


 

سوال 4۔ کیا میرے علاوہ کوئی شخص میرا پاسپورٹ لے سکتا ہے؟

ہاں۔ تاہم، آپ کے نمائندہ کو - فیملی ممبر ہونے کی صورت میں بھی - آپ کا پاسپورٹ لینے کے لئے درج ذیل چیزیں پیش کرنی ہوں گی:

اگر آپ کا نمائندہ آپ کی جانب سے دستاویز جمع کرنے کے آفس سے پاسپورٹ لے رہا ہے- فیملی ممبران کی صورت میں بھی- نمائندہ کے لئے درج ذیل چیزیں پیش کرنا ضروری ہیں:

  • حکومت کی جانب سے جاری کی گئی شناخت کے لئے ان کا اپنا فوٹو آئی ڈی
  • حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے آپ کے فوٹو آئی ڈی کی ایک نقل
  • آپ کے ذریعہ دستخط کیا ہوا اتھارٹی کا ایک خط، جس میں آپ اپنے نمائندہ کو آپ کا پاسپورٹ لینے کی اجازت دے رہے ہوں۔ اتھارٹی کے خط میں درج ذیل معلومات ہونے لازمی ہیں:
    • آپ کے نمائندہ کا پورا نام جیسا کہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ان کے فوٹو آئی پر مذکور ہے۔
    • آپ کا نام

اگر درخواست دہندہ کی عمر 16 سال سے کم ہے، تو درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:

  • درخواست دہندہ کے والدین میں سے کسی ایک کی جانب سے اتھارٹی کا اصل دستخط شدہ خط
  • حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے فوٹو آئی ڈی کی ایک واضح نقل جو اس گارڈین سے تعلق رکھتی ہو جس نے درخواست دہندہ کے اتھارٹی کے خط پر دستخط کیا ہے۔
  • نمائندہ کا حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا اصل فوٹو آئی ڈی

نوٹ: ایک گروپ/ کنبہ کی صورت میں، ہر درخواست دہندہ کے لئے مطلوبہ معلومات کے ساتھ اتھارٹی کا واحد خط قبول کیا جائے گا۔

اوپر واپس جائیں


سوالات - ایپلیکیشن پروفائل

سوال : میں اپنے پاسورڈ کو کیسے تبدیل کر سکتا ہوں ؟

سوال : مجھے کیا کرنا چاہیے اگر میں ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل ہو جاو مگر اپنے آپکو ویب سائٹیں رجسٹر کروانے کے بعد اور ویزا کے لئے درخواست نا دی ہوں اس صورت میں اگر دوسرے ملک کی ویب سائٹ میں اپنے آپ کو رجسٹر کروانا چاہو تو پچلے ملک میں بنی ہی پروفائل کا کیا ہوگا ؟ 


 

سوال : میں اپنے پاسورڈ کو کیسے تبدیل کر سکتا ہوں ؟

کلک کریں فورگوٹ پاسورڈ پر ، جونکہ آپ کے ویب صفحے کے سب سے نیچے مشتمل ہیں اور درج کریں اپنا ای میل ایڈریس یوزر نیم کی جگہ اور جمع کروائیں.بشرط یہ کہ آپکا ای میل ایڈریس ویسا ہی ہوں جوکہ آپ نے اس سے پہلے ویزا ایپلیکیشن شروع کرنے کے لئے استعمال کیا ھوں.  اس صورت میں آپکا نیا پاسورڈ آپکے ای میل ایڈریس میں بھیج دیا جائے گا.

نوٹ : وہ ای میل جس پر آپکو نیا پاسورڈ موصول ہو گا وہ no-reply@ustraveldocs.com کے نام سے بھیجا جایگا.  اگر کسی وجہ سے آپکو اپنا پاسورڈ موصول نہ ہوں تو اپپلکنٹس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ای میل میں موجود junk اور spam کے فولڈر کو چیک کریں

اوپر واپس جائیں


 

سوال : مجھے کیا کرنا چاہیے اگر میں ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل ہو جاو مگر اپنے آپکو ویب سائٹ میں رجسٹر کروانے کے بعد اور ویزا کے لئے درخواست نا دی ہوں اس صورت میں اگر دوسرے ملک کی ویب سائٹ میں اپنے آپ کو رجسٹر کروانا چاہو تو پچلے ملک میں بنی ہی پروفائل کا کیا ہوگا ؟  

اپپلکنٹس سے درخواست کی جاتی ہیں کے وہ کوئی دوسری پروفائل نا بناے اگر وہ CGI میں موجود ہے تو ، آپ اس صورت میں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں  ویب سائٹ کے  ذریعے  ہم سے رابطہ کریں اور ہمیں اپنی مندرجہ ذیل معلومات فراہم کریں  : پاسپورٹ نمبر ، ای میل ایڈریس ، UID تا کہ آپکی پروفائل کو نیے ملک میں تبدیل کردیا جاۓ جہاں سے آپ ویزا ک لیے درخواست دینا چاھتے ہیں. اگر آپ ایک ایسے ملک سے ویزا کے لئے درخواست کرہے ہیں جونکے سے تعلق نہیں رکھتی تو پھر آپ نیا پروفائل بنا سکتے  ہیں یہ بات یاد رہے کہ ویزا کی فیس ایک ملک سے دوسرے ملک ٹرانسفر کرنا نا ممکن ہیں.

اوپر واپس جائیں